کراچی:ایس آئی بی اے ٹیسٹنگ سروسز (ایس ٹی ایس) نے جمعہ کے روز میڈیکل اور ڈینٹل کالجز داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) 2025 کے عبوری نتائج کا اعلان کر دیا۔
امتحان 26 اکتوبر کو کراچی، حیدرآباد، جامشورو، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر اور اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا۔
عبوری نتائج میں اہل امیدواروں کی فہرست پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے مطابق جاری کی گئی ہے، جس میں میڈیکل کالج کے لیے 55 فیصد اور ڈینٹل کالج کے لیے 50 فیصد نمبرز کے حامل امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔
مزید معلومات اور اہل امیدواروں کی فہرست ایس ٹی ایس کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔