Get Alerts

پنجاب میں اب کسی غریب یا کمزور شہری کی زمین پر غیر قانونی قبضہ نہیں ہونے دیا جائے گا:عظمی بخاری

پنجاب میں اب کسی غریب یا کمزور شہری کی زمین پر غیر قانونی قبضہ نہیں ہونے دیا جائے گا:عظمی بخاری

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں اب کسی غریب یا کمزور شہری کی زمین پر غیر قانونی قبضہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری کے بعد قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روکا گیا ہے۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق پہلے سالہا سال زمینوں پر قبضے کے کیسز عدالتوں میں زیر التوا رہتے تھے اور فیصلے نہیں ہوتے تھے، مگر اب ہر کیس کا فیصلہ 90 دنوں کے اندر دیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کے سسٹم کو حقیقت میں “ریاست ہوگی ماں” کے ماڈل کے مطابق بہتر بنانے میں مصروف ہیں، تاکہ عام شہریوں کو فوری انصاف میسر ہو۔

ٹیگز: