Get Alerts

صدر زرداری کا گلگت بلتستان کی آزادی کی تقریب سے خطاب، سی پیک اور ترقی پر زور

صدر زرداری کا گلگت بلتستان کی آزادی کی تقریب سے خطاب، سی پیک اور ترقی پر زور

گلگت بلتستان: صدر آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان کی ڈوگرہ راج سے آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم کا بازار گرم ہے اور مقبوضہ کشمیر طویل عرصے سے بھارتی بربریت کا شکار ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 1947ء کی جنگ میں گلگت بلتستان کے 1700 جوان شہید ہوئے۔

صدر زرداری نے اس موقع پر پاکستان کی ترقی میں گلگت بلتستان کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چین ہمارا دوست اور شراکت دار ملک ہے اور سی پیک پاکستان کی ترقی کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک فیز ٹو کامیابی سے اپنے مراحل طے کر رہا ہے۔

صدر زرداری نے گلگت بلتستان میں بنیادی سہولیات کی ضرورت پر بھی بات کی اور کہا کہ ایئرپورٹ، صحت اور تعلیم کی سہولیات ہر وادی میں دستیاب ہونی چاہئیں۔ ان کے بقول، "اگر گلگت بلتستان ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔"

اس موقع پر گورنر سندھ سید مہدی شاہ نے صدر زرداری کو روایتی ٹوپی پہنائی اور صدر نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔

ٹیگز: