Get Alerts

ڈمپل اور ٹوئنکل کھنہ میرے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں :فیصل کپاڈیا کا حیران کن انکشاف

ڈمپل اور ٹوئنکل کھنہ میرے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں :فیصل کپاڈیا کا حیران کن انکشاف

کراچی: معروف پاکستانی گلوکار فیصل کپاڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ سینئر بھارتی اداکارہ ڈمپل کپاڈیا ان کی بھتیجی ہیں، اور اسی حساب سے ٹوئنکل کھنہ بھی ان کی رشتے دار ہیں۔

فیصل کپاڈیا نے یہ بات حال ہی میں متحدہ عرب امارات کے ایف ایم ریڈیو کے یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ کم عمری میں ہی انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر گلوکاری شروع کر دی تھی، جس کے بعد بھارت میں موجود رشتے داروں نے ان کے بولی وڈ میں کام کرنے کا امکان ظاہر کیا۔

گلوکار کے مطابق ڈمپل کپاڈیا کے والد چنی بھائی کپاڈیا 1984 میں کراچی آئے اور ان کی گلوکاری سن کر کہا کہ وہ انہیں بولی وڈ میں گلوکاری کروائیں گے۔ فیصل کپاڈیا نے بعد میں 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم ’زندہ‘ میں گانا ’یہ ہے میری کہانی‘ گایا اور اس کے بعد دیگر گانے بھی کیے۔ انہوں نے کہا کہ بولی وڈ میں کام کرنے سے پہلے وہ عالمی سطح پر بھی گلوکاری کر چکے تھے، اور ان کی آواز فلم ’اسپائیڈر مین‘ میں بھی شامل تھی۔

ایک سوال کے جواب میں فیصل کپاڈیا نے وضاحت کی کہ ڈمپل کپاڈیا ان کی بھتیجی ہیں کیونکہ چنی بھائی کپاڈیا ان کے کزن تھے۔ اس رشتے کی وجہ سے ٹوئنکل کھنہ بھی ان کی پوتی ہوئیں، اور ان کے داماد اکشے کمار ہیں۔

ٹیگز: