Get Alerts

وزیر اعظم عمران خان آئندہ ہفتے تین روزہ دورے پر چین جائیں گے

وزیر اعظم عمران خان آئندہ ہفتے تین روزہ دورے پر چین جائیں گے
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آئندہ ہفتے تین روزہ دورے پر چین جائیں گے، وزیراعظم  چینی صدر شی جن پنگ سمیت اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق ، وزیر اعظم عمران خان آئندہ ہفتے تین روزہ دورے پر چین جائیں گے وزیراعظم اپنے دورہ چین کے دوران صدر شی جن پنگ سمیت اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقات کریں گے اور مسئلہ کشمیر پر حمایت پر  چینی قیادت کا شکریہ ادا کریں گے۔

 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین میں متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔