Get Alerts

سلامتی کونسل کا نگورنوکاراباخ کے متنازع علاقے میں جھڑپوں پرتشویش کا اظہار

سلامتی کونسل کا نگورنوکاراباخ کے متنازع علاقے میں جھڑپوں پرتشویش کا اظہار

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے نگورنوکاراباخ کے متنازع علاقے میں جھڑپوں پرتشویش کا اظہار کیاہے جن کے آرمینیااورآذربائیجان کے درمیان مکمل جنگ میں تبدیل ہونے کا خطرہ ہے۔

سلامتی کونسل نے ایک بیان میں نگورنوکاراباخ کے متنازع علاقے میں بڑے پیمانے پرفوجی کارروائیوں پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے طاقت کے استعمال کی شدیدمذمت کی ہے۔

سلامتی کونسل کے ارکان نے سیکرٹری جنرل کے اس مطالبے کی حمایت کی ہے کہ لڑائی فوری طورپرروکی جائے ،کشیدگی میں کمی کی جائے اوربلاتاخیربامقصدمذاکرات شروع کئے جائیں۔