Get Alerts

عامر خان کا  اسلام آباد میں باکسنگ چیمپئن شپ کروانے کا اعلان

عامر خان کا  اسلام آباد میں باکسنگ چیمپئن شپ کروانے کا اعلان

اسلام آباد:پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان  نے اسلام آباد میں باکسنگ چیمپئن شپ کروانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق باکسنگ چیمپئن عامر خان نے کہا ہے کہ 3 اکتوبر سے اسلام آباد میں باکسنگ چیمپئن شپ ہورہی ہے،چیمپئن شپ میں پاکستان سمیت مختلف ممالک سے انٹرنیشنل باکسرآئیں گے۔

عامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی انٹرنیشنل نوعیت کی باکسنگ چیمپئن شپ ہونے جا رہی ہے جبکہ عثمان وزیر کیلئے بہت بڑی بات ہے کہ وہ پہلی انٹرنیشنل فائٹ اپنے ملک میں لڑ رہے ہیں۔