Get Alerts

روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں 18 پیسے کمی

روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں 18 پیسے کمی
کیپشن: روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں 18 پیسے کمی
سورس: فائل فوٹو

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں 18 پیسے کمی ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی ڈالر 18 پیسے کمی کے بعد 170 روپے 48 پیسے کے ریٹ پر بند ہوا۔گزشتہ روز امریکی ڈالر مزید 18 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 170 روپے 48 پیسے سے بڑھ کر 170 روپے 66 پیسے ہو گئی تھی۔ 

رواں ماہ ڈالر کی قدر 4 روپے 27 پیسے بڑھی جبکہ جولائی سے ستمبر کے دوران ڈالر کی قدر میں 13 روپے 11 پیسے کا اضافہ ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی معیشت ان دنوں مشکل صورتحال کا شکار ہے، عالمی درجہ بندی کے ادارے فِچ نے پیشگوئی کی ہے کہ 2022ء میں پاکستانی روپیہ 180 روپے کی سطح پر پہنچ جائے گا جو کہ سابقہ پیشگوئی کے مقابلے میں 15 روپے زیادہ ہے۔