کسانوں کا دھرنا بلا جواز ہے ،وزیر داخلہ

 کسانوں کا دھرنا بلا جواز ہے ،وزیر داخلہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کے جائز مطالبات کو سنجیدہ لے رہی ہے، کسانوں کا دھرنا بلا جواز ہے ،ریڈ زون ریڈ لائن ہے،کسان یا کسی بھی گروہ یا جماعت کو ریڈ زون احتجاج یا دھرنے کے اجازت نہیں دیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے  کہا کہ کسان اتحاد سے ملاقات میں انکو صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے ،زرعی ٹیوب ویل بجلی کے بلوں میں کمی کے لیے کیبنیٹ کی قائم کمیٹی کام کر رہی ہے ،سوموار کو کمیٹی دوبارہ بیٹھے گی ،اور تمام تجاویز پر غور کرے گی ،ٹیوب ویلز کے بلوں کی ادائیگی موخر کرنے کا مطالبہ تسلیم کیا جا چکا۔ نویفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ احتجاج اور دھرنا بلا جواز ہے۔ ریڈ زون کی طرف مارچ کرنے والوں کیخلاف قانون حرکت میں آئیگا۔

رانا  ثناء اللہ نے کہا سپریم کورٹ کے بھی  واضح احکامات موجود ہیں کہ ریڈ زون میں کوئی احتجاج نہیں ہو سکتا ۔