یوکرینی شہری نے دانتوں سے گاڑیاں کھینچ کر دو ریکارڈ  اپنے نام کرلیے

 یوکرینی شہری نے دانتوں سے گاڑیاں کھینچ کر دو ریکارڈ  اپنے نام کرلیے

کیو:یوکرینی شہری نے دانتوں سے گاڑیاں کھینچ کر دو ریکارڈ  اپنے نام کرلیے۔ جسم کا مضبوط ہونا تو سب کو نظر آتا ہے لیکن دا نت اتنے مضبوط ہوں کہ ایک نہیں  بلکہ چھ گاڑیوں کوکھینچ لیاجائے تو ریکارڈ تو بنتا ہے۔ ایک یوکرینی شہری نے دانتوں سے گاڑیاں کھینچ کر دو گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں ۔

34 سالہ ڈمیٹرو ہرونسکی نے پہلے ریکارڈ کے لیے دانتوں سے چھ گاڑیاں ڈرائیوروں کے ساھ  کھینچیں جن کا کل وزن 7603 کلو تھا۔کھینچی جانے والی گاڑیاں نیوٹرل تھیں لیکن ان کی سیدھ برقرار رکھنے کے لیے ڈرائیوروں  کو سٹیئرنگ وِیل پر بٹھایا گیا۔


دوسرے ریکارڈ کے لیے ڈمیٹرو ہرونسکی نے دانتوں سے گاڑی کھینچ کر کم وقت میں 30 میٹر کا فاصلہ طے کرنے کی کوشش کی اور 15.63 سیکنڈ میں 1040 کلو وزنی ٹیکسی مطلوبہ فاصلے تک کھینچی۔

اس سے قبل ڈمیٹرو نے 2022 میں گلے 32 ہزار 499 کلو وزنی ٹرین کھینچ کر ریکارڈ بنایا تھا۔

مصنف کے بارے میں