ایشین گیمز: خواتین کی 1500 میٹر ریس میں پاکستان کی ربیلہ فاروق "نیچے سے پہلے نمبر" پر رہیں

ایشین گیمز: خواتین کی 1500 میٹر ریس میں پاکستان کی ربیلہ فاروق

بیجنگ : چین میں ہونے والی ایشین گیمز کی خواتین کی 1500 میٹر ریس میں پاکستان کی ربیلہ فاروق نیچے سے پہلے نمبر پر رہی ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق مقابلے میں شامل 17 ایتھلیٹس میں ربیلہ فاروق کا نمبر بھی 17 واں رہا۔ وہ 16 ویں کھلاڑی سے بھی 34 سیکنڈ پیچھے رہیں۔ 

چین کے شہر ہانگ زو میں جاری 19 ویں ایشین گیمز جاری ہیں۔ پاکستانی دستے کی کارکردگی انتہائی بری ہے اور پاکستان اس وقت میڈل ٹیبل پر29 ویں نمبر پر ہے۔

پاکستان نے کسی بھی کھیل میں اب تک گولڈ میڈل حاصل نہیں کیا۔ ایک برونز اور ایک سلور کے ساتھ پاکستان کے تمغوں کی تعداد صرف دو ہے۔ 

ایشین گیمز میں چین 242 میڈل کے ساتھ سرفہرست، کوریا 125 کے ساتھ دوسرے جبکہ جاپان 112 میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ بھارت کا 52 میڈلز کے ساتھ چوتھا نمبر ہے۔ 

مصنف کے بارے میں