Get Alerts

پی سی بی نے ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ایونٹ قائد اعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پی سی بی نے ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ایونٹ قائد اعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا

لاہور : پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی اورایبٹ آباد میں کھیلے جانے والے4 روزہ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں 10 ریجنل ٹیمیں دفاعی چیمپئن جبکہ سیالکوٹ پشاور، ایبٹ آباد، بہاولپور، فاٹا، فیصل آباد، اسلام آباد، کراچی بلوز، لاہور وائٹس اور ملتان، شرکت کررہی ہیں۔

9 راؤنڈز کے اختتام پرٹاپ 2 ٹیموں کے درمیان فائنل 29 نومبر سے 3 دسمبر تک کھیلا جائے گا، پہلے راؤنڈ میں 6 تا9 نومبرایبٹ آباد اوربہاولپور کا ایبٹ آباد کرکٹ کلب، لاہور وائٹس اور اسلام آباد کا شعیب اخترسٹیڈیم راولپنڈی، پشاوراورسیالکوٹ کا عمران خان سٹیڈیم پشاور، فاٹا اور ملتان کا ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام اباد اور فیصل آباد کا کراچی بلوزسے مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام اباد پرمقابلہ طے ہے۔

واضح رہے کہ 6 ٹیموں فاٹا، پشاور،لاہوروائٹس، ایبٹ آباد، سیالکوٹ اوربہاولپورنےبہتر کارکردگی کی بنیاد پررواں سال ایونٹ میں شرکت کا حق حاصل کررکھا تھا، بعدازاں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کے فیصلے کی بدولت حنیف محمد ٹرافی میں 2 کی بجائے پوائنٹس کے لحاظ سے 4 ٹاپ ٹیمیں قائد اعظم ٹرافی میں شرکت کی حقدار بن گئیں۔

ٹیگز: