Get Alerts

حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر 5 سال سے زائد پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی اجازت دے دی

حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر 5 سال سے زائد پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی اجازت دے دی

اسلام آباد: حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط پر 5 سال سے زائد پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی اجازت دے دی ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں امپورٹ پالیسی آرڈر میں ترمیم کرتے ہوئے پاکستان کسٹم ٹیرف کوڈز کے تحت نئی کیٹیگریز متعارف کروائی گئی ہیں۔ اب کسٹم ٹیرف کوڈز 8702 اور 8703 کے تحت سیڈان گاڑیاں، 8704 کے تحت لائٹ کمرشل گاڑیاں اور وینز، جبکہ 8711 کے تحت دیگر گاڑیوں کی امپورٹ کمرشل بنیادوں پر ممکن ہو گی۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ پرانی گاڑیاں صرف کمرشل امپورٹ کے لیے بینکنگ چینلز کے ذریعے درآمد کی جا سکیں گی۔ اس کے علاوہ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) 5 سال سے پرانی گاڑیوں پر 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا الگ نوٹیفیکیشن بھی جاری کرے گا۔

ٹیگز: