Get Alerts

امریکہ میں شٹ ڈاؤن شروع، 75 ہزار سرکاری ملازمین کی تنخواہیں رک گئیں

امریکہ میں شٹ ڈاؤن شروع، 75 ہزار سرکاری ملازمین کی تنخواہیں رک گئیں

واشنگٹن: امریکہ میں حکومت کی فنڈنگ کے بل کی منظوری نہ ہونے کی وجہ سے ایک بار پھر شٹ ڈاؤن شروع ہو گیا ہے، جس کے باعث تقریباً 75 ہزار سرکاری ملازمین کی تنخواہیں رک گئی ہیں۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق شٹ ڈاؤن کی وجہ سے متعدد سرکاری اداروں کا کام متاثر ہوا ہے۔ امریکی سینیٹ میں بل کی منظوری نہ ہونے کے باعث کئی اہم خدمات معطل ہو گئی ہیں۔

سیاسی سطح پر ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز ایک دوسرے پر الزام تراشی میں مصروف ہیں۔ سابق نائب صدر کملا ہیرس نے ری پبلکنز پر الزام لگایا کہ انہوں نے عوام کی صحت کی دیکھ بھال کے بجٹ کو بڑھانے سے انکار کر کے شٹ ڈاؤن کا سبب بنایا ہے، جبکہ ری پبلکن اسپیکر مائیک جانسن نے ڈیموکریٹس کو حکومت بند کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں سب سے طویل شٹ ڈاؤن 2018-19 میں 35 دن تک جاری رہا تھا۔

ٹیگز: