بیگم کلثوم نواز کی کامیاب سرجری کے بعد شہباز شریف کا ٹوئٹر پیغام آگیا

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کامیاب سرجری کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام کی۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ”ہم اللہ سبحان و تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ کلثوم بھابھی کی سرجری کامیاب رہی۔۔۔ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت یاب فرمائے۔۔۔!“

شہباز شریف کی جانب سے یہ پیغام سامنے آتے ہی پوری پاکستانی قوم اور سیاستدان سیاسی مخالفت کو بھلا کر کلثوم نواز کی کامیاب سرجری پر شکر گزار نظر آ رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہیں۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو لائم فوما کی تشخیص ہوئی تھی جو کہ خون کے کینسر کی ایک قسم ہے تاہم ڈاکٹر کے مطابق ان کی بیماری قابل علاج تھی اور آج ان کی کامیابی سرجری بھی ہو گئی ہے۔