سعود ی عرب میں بے روزگار پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری 

Saudi Arabia,Pakistan Employee,

ریاض:سعودی عرب میں قائم پاکستانی سفارت خانے نے بے روزگار پاکستانیوں کی ملازمتوں کے لیے اقدامات شروع کردیے۔

پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے دو روز قبل بے روزگار پاکستانیوں کے لیے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ وہ پاکستانی  جن کے اقامے کی میعاد ایک سال پہلے ختم ہوئی اور وہ نوکری کی تلاش میں ہیں، دو ستمبر کو اپنے کوائف کے ہمراہ دوپہر تین بجے تک سفارت خانے پہنچ جائیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ سفارت خانے میں مختلف کمپنیوں کے لوگ  موجود ہوں گے، جو کوائف دیکھ کر انٹرویو لیں گے اور پھر قابل معیار پر پورا اترنے والوں کو ملازمت دی جائے گی۔اب سفارت خانے 2ستمبر کو ہونے والے واک ان انٹرویو کے حوالے سے ایک اور بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ لائسنس یافتہ چھوٹی اور ہیوی ڈیوٹی گاڑیاں چلانے والے ڈرائیور، لیبر (مزدور)، بلاک ورکر، میسن، کارپینٹر،  ٹائل، اسٹیل فکسر، پینٹر، الیکٹریشن، پلمبر، پلانٹ آپریٹر دو ستمبر کو انٹرویو کے لیے دوپہر تین بجے تک سفارت خانے تشریف لے آئیں۔

سفارت خانے نے وضاحت کی کہ خالی اسامیوں کے انٹرویو کے لیے صرف وہ ہی لوگ اپلائے کر سکتے ہیں، جن کے اقامے کی میعاد ایک سال سے زیادہ مدت سے ختم ہے۔