پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
سورس: file

اسلام آباد:نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، ڈالر کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی بھی ٹرپل سنچری مکمل ہو گئی۔


پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 305 روپے 36 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد  ڈیزل کی نئی قیمت 311 روپے 84 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

bd9124c719d32c7b5b015ed4c77579bd

وزارت خزانہ نے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں محض نصف ماہ کے دوران 35 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں