اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کے ہنگامی اجلاس کی خبروں کی تردید کر دی

 اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کے ہنگامی اجلاس کی خبروں کی تردید کر دی
سورس: File

کراچی: اسٹیٹ بینک نے شرح سود بڑھانے کے لیے مانیٹری پالیسی کے ہنگامی اجلاس سے متعلق زیرگردش خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئےترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بینک دولت پاکستان کی  مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کے ہنگامی اجلاس کے انعقاد کے بارے میں گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ 

مرکزی بینک کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل کے پالیسی ریٹ سے متعلق پیش گوئی کرنا قبل از وقت ہوگا۔ صرف ایم پی سی، جو ایک آزاد قانونی ادارہ ہے، پالیسی ریٹ کے بارے میں فیصلہ کرنے کی مجاز ہے۔

b6cb9be0898ca4b74330e1353f47f5b8

 
 

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایم پی سی کے آئندہ اجلاس کے انعقاد کی تاریخ 14 ستمبر 2023 ہے، جس کے دوران وہ معاشی حالات کا جائزہ لے گی اور اس سلسلے میں موزوں فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ مارکیٹ میں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ مرکزی بینک ’ہنگامی‘ اجلاس بلا کر شرح سود میں اضافے کا اعلان کرے گا۔

مصنف کے بارے میں