Get Alerts

چیئر مین پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ منظور نہ کرنے کا حکمنامہ جاری

چیئر مین پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ منظور نہ کرنے کا حکمنامہ جاری
سورس: file

اسلام آباد: سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا سائفر کیس میں جسمانی ریمانڈ منظور نہ کرنے کے حوالے سے عدالتی حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ خصوصی عدالت میں سائفر کیس سے متعلق کیس کی دو سماعتیں ہوئیں۔ عدالتی حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی زندگی اہم ہے، معلوم نہیں چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے باہر لانے پر کوئی حادثہ پیش آجائے۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہےکہ غیر معمولی صورتِ حال کو مدِ نظررکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا جسمانی ریمانڈ منظور نہیں کیا جاسکتا اسی لیے حاضری سے بھی استثنیٰ دیا گیا ہے۔


 
واضح رہےکہ گزشتہ روز خصوصی عدالت کے جج نے عمران خان کو اپنے بیٹوں سے ٹیلی فونک رابطہ کرنے کی اجازت دی تھی۔