لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ موجودہ سیلاب کو اٹھاسی کے سیلاب سے نہیں بلکہ "سپر فلڈ" قرار دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب نے چند گھنٹوں میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا کامیاب مقابلہ کیا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث 35 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، اور پنجاب حکومت متاثرین کی مدد کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے ٹینٹ سٹی بنانے کا بھی اعلان کیا تاکہ متاثرین کو فوری رہائش فراہم کی جا سکے۔