کراچی:پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے سمندری کارروائی کے دوران ایران سے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ مشکوک لانچ "ال خولہ" سے 18 ہزار 271 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد ہوا، جس کی مالیت تقریباً 49 لاکھ 33 ہزار روپے ہے۔
کلکٹر کسٹمز معین الدین وانی کے مطابق، لانچ ماڑہ کے قریب پکڑی گئی۔ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 2 کروڑ روپے مالیت کی لانچ بھی ضبط کر لی گئی ہے۔ لانچ میں سوار افراد کو گرفتار کر کے لانچ اور ڈیزل کو اے ایس او گودام منتقل کر دیا گیا ہے۔
کسٹمز نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔