Get Alerts

صدر زرداری کی لندن آمد، دو ہفتے قیام متوقع

صدر زرداری کی لندن آمد، دو ہفتے قیام متوقع

لندن: صدرِ پاکستان آصف علی زرداری ویانا سے لندن پہنچ گئے، جہاں ان کا تقریباً دو ہفتے قیام متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق لندن میں قیام کے دوران صدر آصف علی زرداری کے مختلف میڈیکل چیک اَپس بھی ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر زرداری اپنے قیام کے دوران کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے۔

لندن میں صدر آصف علی زرداری سے مختلف وفود کی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ ان کے ہمراہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین بھی موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری تقریباً چھ سال بعد برطانیہ پہنچے ہیں، جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بھی آئندہ چند روز میں لندن آمد متوقع ہے۔

ٹیگز: