Get Alerts

راولپنڈی بارش، وزیراعلیٰ پنجاب صورتحال کی خود نگرانی کر رہی ہیں: عظمیٰ بخاری

 راولپنڈی بارش، وزیراعلیٰ پنجاب صورتحال کی خود نگرانی کر رہی ہیں: عظمیٰ بخاری

لاہور :وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز راولپنڈی میں بارش کی صورتحال کی خود نگرانی کر رہی ہیں، چند گھنٹوں میں بارشی پانی کلیئر کر دیا جائے گا۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق ریسکیو، واسا، پیرا فورس اور ضلعی انتظامیہ کا عملہ فیلڈ میں موجود ہے اور نکاسیٔ آب کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

وزیرِ اطلاعات نے بتایا کہ آج صبح جنرل ہسپتال کے گائنی وارڈ میں آگ لگ گئی تھی، جس پر ہسپتال کے عملے نے چند ہی منٹوں میں قابو پالیا۔ واقعے میں کسی مریض، لواحقین یا طبی عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام سرکاری ہسپتالوں میں فائر الرٹ اور حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ٹیگز: