Get Alerts

پاکستانی ویمن ٹیم کی دورہ سری لنکا کے بعد وطن واپسی

پاکستانی ویمن ٹیم کی دورہ سری لنکا کے بعد وطن واپسی
کیپشن: pakistani women team reaches lahore

لاہور:سری لنکا کے دیس میں پاکستانی جھنڈے گاڑنے کے بعد قومی ویمن کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ویمن ٹیم سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی کے بعد وطن واپس پہنچ گئی ہے۔

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کولمبو سے غیر ملکی پرواز کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئی جہاں خواتین کھلاڑیوں نے میڈیا سے بات کرنے سے گریز کیا۔

قومی ویمن ٹیم نے سری لنکا کے دورے کے دوران تین ٹی20 میچز کی سیریز میں دو ایک سے فتح حاصل کی جبکہ ون ڈے میچز کی سیریز میں تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔