ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل کیلئے یوٹیوب کا اعزاز

ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل کیلئے یوٹیوب کا اعزاز
کیپشن: فوٹو بشکریہ یوٹیوب ویڈیو گریب

اسلام آباد: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی عالم دین مولانا طارق جمیل کو یوٹیوب نے’گولڈن پلے بٹن‘ دے دیا۔

دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب نے گولڈن پلے بٹن’ طارق جمیل آفیشل‘ چینل پر ایک ملین (10لاکھ) سے زائد سبسکرائبر ہونے پر دیا ہے۔

مولانا طارق جمیل معروف پاکستانی مبلغ اور عالم دین ہیں،وہ دنیا بھر میں دعوت دین کی تبلیغ کی وجہ سے شہرت کے حامل ہیں،ان کی تبلیغی کوششوں سے کئی نامور گلوکار ،فنکار،اداکار اور کھلاڑیوں کے طرز زندگی میں تبدیلیاں رونما ہوئیں۔ جن میں جنید جمشید، کرکٹر سعید انور، انضمام الحق، اداکارہ وینا ملک بھی ان کی تبلیغ سے متاثر ہونے والوں میں شامل ہیں۔

طارق جمیل آفیشل کو ملنے والے اس اعزازی پلے بٹن کو خود مولانا طارق جمیل نے کھولا اور ساتھ ہی اس کی ویڈیو بھی شیئرکی اور اپنے تمام چاہنے والوں کو سلام پیش کیا۔

یاد رہے کہ عالم دین مولانا طارق جمیل کا نام دنیا بھر کی 500 با اثر ترین مسلم شخصیات میں بھی شامل