پیر صاحب پگارا کی اہلیہ کراچی میں انتقال کر گئیں

پیر صاحب پگارا کی اہلیہ کراچی میں انتقال کر گئیں
کیپشن: پیر صاحب پگارا کی اہلیہ کراچی میں انتقال کر گئیں
سورس: فائل فوٹو

کراچی: حروں کے روحانی پیشوا سید صبغت اللہ شاہ راشدی پیر صاحب پگارا کی اہلیہ کا رضائے الہی سے کراچی میں انتقال ہو گیا ہے۔ کنگری ہاؤس کے ترجمان کلیم اللہ وسان کے مطابق مرحومہ برین ہیمریج کی وجہ سے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پیر صاحب پگارا نے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر حُر جماعت کے ارکان اور دیگر سوگواران سے اپنے گھروں میں رہ کر مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کی ہے۔

مرحومہ کی نماز جنازہ آج (جمعہ) ادا کی جائے گی اور تدفین کراچی کے مقامی قبرستان میں ہو گی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پیر پگارا کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔