فارن فنڈڈ فتنے کی سازش ناکام ، 3 سال بعد خنجراب پاس کھل گیا: مریم نواز 

فارن فنڈڈ فتنے کی سازش ناکام ، 3 سال بعد خنجراب پاس کھل گیا: مریم نواز 
سورس: File

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے چین اور پاکستان کی قیادت اور دونوں ممالک کے عوام کو مبارک  دیتے ہوئے کہا ہے کہ تین سال بعد چین پاکستان تجارت اور آمدو رفت پھر بحال ہوگئی ہے ۔2020 میں بندش کے بعد اب2023 میں خنجراب پاس کا دوبارہ کھلنا بڑی خوشی کی خبر ہے.

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نومبر 2016 سے سی پیک فریم ورک کے تحت یہ ارینجمنٹ بہترین جا رہا تھا ، نومبر 2019 میں بند ہوگیا تھا خنجراب پاس کے دوبارہ کھلنے سے دونوں طرف کے عوام کی مشکلات ختم کرنے میں مدد ملے گی ۔وزیراعظم شہبازشریف اور صدر شی جن پنگ پاک چین آہنی بھائی چارے کو مزید مضبوط بنارہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان چین تجارتی سرگرمیوں اور سی پیک کی رفتار متاثر کی قائد محمد نوازشریف سی پیک کے معمار ہیں، چین کی مدد سے سی پیک کے ذریعے پاکستان کی ترقی کا عظیم منصوبہ شروع کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) دور کی رفتار سے سی پیک اور پاک چین تجارت جاری رہتی تو آج عوام بدحال نہ ہوتے چین پاکستان تعلقات قومی سلامتی کی سُرخ لکیر ہے۔ فارن فنڈڈ ایجنٹ نے سی پیک اور چین کے تعاون سے پاکستان میں چلنے والے منصوبوں میں کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگائے تھے ۔ سی پیک کے خلاف فارن فنڈڈ فتنے کی سازش ناکام بنادی  ۔ 

مصنف کے بارے میں