مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس کل طلب 

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس کل طلب 
سورس: File

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا ۔ اجلاس کل دوپہر ایک بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے اور اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں حکمت عملی پر مشاورت ہو گی ۔اجلاس میں وزیراعظم ارکان پارلیمنٹ سے آرا لیں گے وزیراعظم پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

مصنف کے بارے میں