عیدالفطر سے ایک دن پہلے چھٹی کی تجویز  کابینہ  نےمسترد کر دی

عیدالفطر سے ایک دن پہلے چھٹی کی تجویز  کابینہ  نےمسترد کر دی

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں عید الفطر کے موقع پر  کیبنٹ کمیٹی برائے قانون اور آرڈر کی جانب سے دی گئی اضافی چھٹی کی تجویز حکومتی کابینہ نے مسترد کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق   کیبنٹ کمیٹی برائے قانون اور آرڈر  نے عیدالفطر سے ایک دن پہلے یعنی 9 اپریل کو بھی چھٹی کی تجویز دی  تھی تاہم بنگلہ دیش حکومت کی کابینہ نے اس کو مسترد کر دیا۔

لبریشن وار افئیرز کے وزیر اے کے ایم مذمل الحق نے کہا کہ اضافی چھٹی کی تجویز کیبنٹ کو بھیجی گئی ہے تاکہ عید کی چھٹیوں کو بڑھایا جا سکے تاہم بنگلادیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی سربراہی میں کابینہ کی جانب سے چھٹیوں میں اضافے کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے 10 اپریل سے 12 اپریل تک عید کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے تاہم 3 دن کے ساتھ مزید 2 دن کی چھٹیاں بھی آ رہی ہیں۔ 13 اپریل کو ہفتہ اور پھر 14 اپریل کو پہیلا بوشاخ ہے جسے بنگلادیش میں نئے بنگلا سال کے طور پر منایا جاتا ہے اور اس دن کی مناسبت سے عام تعطیل ہوتی ہے۔

واضح رہے پہیلا بوشاخ بنگلادیش سمیت بھارتی ریاست وسطی بنگال، تریپورا، جھاڑکھنڈ اور آسام میں بھی بنایا جاتا ہے جہاں مقامی طور پر عام تعطیل ہوتی ہے۔