عیدالفطر پر پورے ایک ہفتے کی چھٹی کا اعلان

 عیدالفطر پر پورے ایک ہفتے کی چھٹی کا اعلان

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں سرکاری ملازمین کے لیے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیاہے۔متحدہ عرب امارات کی حکومت نے عیدالفطر پر سرکاری ملازمین کے لیے 8 اپریل بروز پیر سے 14 اپریل بروز اتوار تک پورے ایک ہفتے کی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

تعلیمی ادارے بھی 15 اپریل سے کھلیں گے تاہم پرائیوٹ سیکٹر میں عید کی چھٹیوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اور ممکنہ طور انھیں بھی 7 روز کی چھٹیاں دی جائیں گی۔خیال رہے کہ سعودی عرب کی طرح متحدہ عرب امارات میں بھی اس سال عید 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں