Get Alerts

ہمارے 2 جہاز فیلڈ مارشل اور اسحاق ڈار کی انتھک محنت سے آبنائے ہرمز سے نکلنے میں کامیاب ہوئے:وزیراعظم شہباز شریف

ہمارے 2 جہاز فیلڈ مارشل اور اسحاق ڈار کی انتھک محنت سے آبنائے ہرمز سے نکلنے میں کامیاب ہوئے:وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے انکشاف کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث آبنائے ہرمز میں رکے ہوئے پاکستان کے دو بحری جہاز بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم نے اس اہم کامیابی کا سہرا فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی مشترکہ اور انتھک کوششوں کے سر باندھا ہے۔
اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ  آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے عسکری اور سیاسی قیادت نے مل کر کام کیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار خطے میں تناؤ کم کرنے اور بحری گزرگاہوں کو محفوظ بنانے کے لیے مسلسل بین الاقوامی رابطوں میں ہیں۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں جاری جنگ سے شدید متاثر ہو رہا ہے   پاکستان عالمی سطح پر فوری جنگ بندی کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔معاشی دباؤ کے پیشِ نظر وفاقی حکومت نے پی ایس ڈی پی (PSDP) میں 100 ارب روپے کی کٹوتی کر دی ہے۔وفاقی کابینہ نے اپنی 2 ماہ کی تنخواہ رضاکارانہ طور پر سرنڈر کر دی ہے تاکہ سرکاری خزانے پر بوجھ کم کیا جا سکے۔
شہباز شریف نے بحران کے وقت میں تعاون پر صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔    وزیراعظم نے زور دیا کہ مشکل وقت میں اشرافیہ کو قربانی دینی ہوگی تاکہ غریب طبقے کو تحفظ مل سکے۔ تمام وزرائے اعلیٰ نے وفاق کے ساتھ مل کر وسائل کے درست استعمال کی یقین دہانی کرائی ہے۔حکومت کی اولین ترجیح مہنگائی پر قابو پانا، زرعی شعبے کی ترقی اور گڈز ٹرانسپورٹ کو رواں رکھنا ہے۔
وزیراعظم نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ملک میں جب تک سیاسی استحکام نہیں ہوگا، معاشی استحکام کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے وفاق اور صوبوں کو مل کر تمام دستیاب وسائل عوامی فلاح پر خرچ کرنے کی ہدایت کی۔

ٹیگز: