Get Alerts

پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی فتح، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست

پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی فتح، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے نویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے ہرا کر ایونٹ میں پہلی کامیابی سمیٹ لی۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں حریف ٹیم کو آؤٹ کلاس کر دیا۔
میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔ کوئٹہ کی جانب سے حسن نواز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 66 رنز کی ناقابلِ شکست اننگ کھیلی، جس میں 3 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔
 کپتان سعود شکیل نے 42 رنز بنائے، جبکہ شمائل حسین 21 اور ٹام کرن 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بیون جیکبز بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔یونائیٹڈ کے باؤلرز نے نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔ شاداب خان نے بہترین سپیل کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔     سلمان ارشاد اور عماد وسیم  نے ایک ایک وکٹ حاصل کر کے کوئٹہ کی رنز بنانے کی رفتار کو بریک لگائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر کے ایونٹ میں اپنی جیت کا کھاتہ کھول لیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی یونائیٹڈ کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اپنی حکمت عملی پر نظرثانی کرنا ہوگی۔

ٹیگز: