اسرائیل نے قبلہ اول سے اہم تاریخی دستاویزات چوری کر لیں

اسرائیل نے قبلہ اول سے اہم تاریخی دستاویزات چوری کر لیں

القدس:اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کی بندش کے دوران بیت المقدس اور قبلہ اول سے متعلق اہم تاریخی دستاویزات چوری کر لی ہیں۔


تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی افواج نے مقبوضہ بیت المقدس میں واقع اسلامی اوقاف کی تاریخی دستاویزات چوری کر لیں۔ مسلسل 3دن تک مسجد اقصیٰ کی بندش کے دوران اسرائیلی اہلکار مسجد کے کمروں، دفاتر اور دستاویزات کے مرکز کی تلاشی لیتے رہے۔ اس دوران مسجد اقصیٰ نمازیوں، محافظوں اور اہلکاروں سے خالی تھی۔


اسرائیلی حکام نے شریعت عدالتوں، غیر منقولہ جائدادوں سے متعلق انتہائی اہم دستاویزات بھی اپنے قبضے میں کرلیں۔مسروقہ دستاویزات بیحد اہم ہیں۔ انکا تعلق اوقاف کی تفصیلات سے بھی ہے۔ اسرائیلی حکام دستاویزات کی مدد سے تمام متعلقہ شخصیات کے دستخطوں کا ریکارڈ حاصل کرکے ان میں جعلسازی کرسکتے ہیں۔اسرائیلی جعلسازی میں غیر معمولی مہارت رکھتے ہیں۔ یہ اوقاف کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے۔