Get Alerts

سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمت میں6 لاکھ 95 ہزار روپے تک کا ہوشربا اضافہ کر دیا

سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمت میں6 لاکھ 95 ہزار روپے تک کا ہوشربا اضافہ کر دیا

کراچی:پاک سوزوکی کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ 36 ہزار روپے سے 6 لاکھ 95 ہزار روپے تک اضافہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوزوکی آلٹو وی ایکس کی قیمت میں ایک لاکھ 36 ہزار روپے اضافہ سے قیمت 11 لاکھ 35 ہزار روپے ہو گئی۔

سوزوکی آلٹو وی ایکس آر ایک لاکھ 37 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 12 لاکھ 38ہزار، سوزوکی آلٹو وی ایکس ایل/ اے جی ایس ایک لاکھ 38 ہزار روپے مہنگی ہونے سے قیمت 14 لاکھ گیارہ ہزار اور سوزوکی وٹارا جی ایل ایس 6 لاکھ 95 ہزار روپے اضافے کے بعد 49 لاکھ 90 ہزار روپے کی ہو گئی۔

کار ڈیلرز نے مقامی کار ساز کمپنیوں کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ درآمدی گاڑیوں پر پابندی انہی کمپنیوں کو نوازنے کیلئے لگائی گئی ہے، کمپنیوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔