لاہور : ورلڈالیون اور ایشیا الیون کے درمیان دو میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کی میزبانی بنگلہ دیش کرے گا ۔
آئی سی سی کے مطابق،ورلڈ الیون اور ایشیا الیون کے درمیان بنگلہ دیش میں ہونے والے سیریز کے دونوں میچوں کو انٹر نیشنل میچز کا درجہ حاصل ہوگا۔ورلڈالیون اور ایشیا الیون کے درمیان میچ18 اور 21 مارچ 2020 کو شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میرپور میں کھیلے جائیں گے۔
ورلڈالیون میں پوری دنیا کی کرکٹ ٹیموں سے بہترین کھلاڑیوں کو لیا جائے گا جب کہ ایشا الیون ایشیا کی کرکٹ ٹیموں کھلاڑی شامل ہوں گے ، ذرائع کے مطابق ایشیا الیون میں ویرات کوہلی ، بابر اعظم اور محمد عامر شامل ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما، شیکھر دھون، شکیب الحسن، مشفیق الرحمان، ہاردیک پانڈیہ، راشد خان، محمد شامی اور جسپریت بمرا شامل ہیں۔
کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ورلڈ الیون کا مقابلہ ایشیا الیون سے ہوگا جب کہ ورلڈ الیون نے گزشتہ برس ویسٹ انڈیز سے میچ کھیلا تھا۔