Get Alerts

کراچی میں تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا

کراچی میں تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا
کیپشن: image by faace book

کراچی : کراچی میں تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ، سکولوں اور سرکاری دفاتر میں طلبا اور ملازمین کی حاضری کم رہی ، دفاتر اور کام پر جانے والے افراد کو بھی مشکل کا سامنا کرنا پڑا جبکہ متعدد علاقوں میں بارش کا پانی بھی بھر گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 12ملی میٹر ہوئی ، موسلا دھار بارش کے باعث پانی سڑکوں پر جمع ہو گیا ، لوگوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئے ۔

ٹیگز: