لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کی قیادت میں آگے بڑھتا، ترقی کرتا اور مافیا کوروندتا پنجاب قوم کے دل کی آواز بن چکا ہے۔
معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب حکومت نے عثمان بزدار کی پرعزم قیادت میں ایک اور بڑی کامیابی سمیٹ لی، محکمہ معدنیات پنجاب نے مالی سال 21-2020ءمیں رائلٹی کی مد میں ریکارڈ وصولیاں کی ہیں۔
وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں آگے بڑھتا,ترقی کرتا اور مافیا کوروندتا پنجاب قوم کے دل کی آواز بن چکا ہے۔پنجاب حکومت نے سردارعثمان بزدار کی پرعزم قیادت میں ایک اور بڑی کامیابی سمیٹ لی۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 2, 2021
محکمہ معدنیات پنجاب نے مالی سال 2020-21 میں رائلٹی کی مد میں ریکارڈ وصولیاں کیں۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کی قیادت میں محکمہ معدنیات نے تاریخی کامیابی سمیٹتے ہوئے پہلی بار 10.19 ارب روپے کی ریکارڈ وصولیاں کیں اور ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 58 کروڑ روپے وصول ہوئے، بزدار حکومت ہر محکمہ میں اصلاحات لے کر آئی ہے جس کے ثمرات سے قوم مستفید ہو رہی ہے۔
سردار عثمان بزدار کی قیادت میں
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 2, 2021
محکمہ معدنیات نے تاریخی کامیابی سمیٹتے ہوئے پہلی بار 10.19 ارب روپے کی ریکارڈوصولیاں کیں۔ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 58 کروڑ روپے وصول ہوئے۔بزدار حکومت ہرمحکمہ میں اصلاحات لیکرآئی جس کے ثمرات سے قوم مستفیدہورہی ہے۔قوم کی ایک آواز شکریہ سردارعثمان بزدار