راجہ ریاض اور نور عالم خان کوپی ٹی آئی نے پارٹی سے نکال دیا 

راجہ ریاض اور نور عالم خان کوپی ٹی آئی نے پارٹی سے نکال دیا 

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریا ض اور پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان  کو پی ٹی آئی نے پارٹی سے نکال دیا۔ 

پاکستان تحریک انصاف  نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض اور پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نورعالم خان سمیت 13 ارکان قومی اسمبلی کوپارٹی سے نکال دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق راجہ ریاض اور نور عالم خان کے علاوہ رمیش کمار وانکوانی، نزہت پٹھان، وجیہہ قمر، سردار ریاض محمود خان مزاری، رانا محمد قاسم نون کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نواب شیر، مخدوم زادہ سید باسط احمد سلطان، افضل خان ڈھانڈلہ، محمد عبدالغفار وٹو، عامر طلال گوپانگ اور احمد حسین دہر کو پارٹی سے نکال دیا اور بنیادی رکنیت ختم کردی ہے۔پارٹی چھوڑنے والوں کو برطرفی کے نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔تمام رہنمائوں کو کسی بھی طرح سے پارٹی کا نام اور عہدہ استعمال کرنے سے گریز  کرنے کی ہدایت   کی گئی ہے۔ 

سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر ملک شوکت کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق شوکت علی کو مجاز اتھارٹی کے علم میں لائے بغیر نئی پارٹی اجلاس میں شرکت پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا اور ان سے دو دن کے اندر وضاحت طلب کرلی ہے۔

مصنف کے بارے میں