سابق اٹارنی جنرل کوپی سی بی میں اہم ذمہ داری مل گئی ،سینئر قانون دان  چیف الیکشن کمشنر مقرر

 سابق اٹارنی جنرل کوپی سی بی میں اہم ذمہ داری مل گئی ،سینئر قانون دان  چیف الیکشن کمشنر مقرر

لاہور:سابق اٹارنی جنرل کوپی سی بی میں اہم ذمہ داری مل گئی ،سینئر قانون دان  چیف الیکشن کمشنر مقرر کردیے گئے ہیں۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے سابق اٹارنی جنرل شاہ خاور کو پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی  کا چیف الیکشن کمشنر نامزد کردیا ہے۔ 


 وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نگران وزیر اعظم انور حق کاکڑ کی منظوری کے بعد

سابق اٹارنی جنرل کو آئندہ 3 ماہ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں انتخابات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
شاہ خاور کی مدت ملازمت 4 فروری 2024 کو ختم ہو جائے گی، جو پی سی بی کے چیئرمین کے انتخاب کی آخری تاریخ ہے۔

وزارت کے جاری کردہ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریجنز اور بورڈ چیئرمین کے الیکشن کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں، بورڈ سربراہ کا انتخاب انکی مدت ملازمت کے آخری روز 4 فروری 2024 کو ہوگا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے حال ہی میں پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی مدت ملازمت میں 3 ماہ کی توسیع کی منظوری دی تھی۔

مصنف کے بارے میں