ملتان: پاکستان آرمی کی فضائی قوت میں اضافہ، جدید Z-10ME گن شپ ہیلی کاپٹرز فضائی بیڑے میں شامل کر لیے گئے۔ یہ ہیلی کاپٹر جدید ریڈار، الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز اور ہدف شکن ہتھیاروں سے لیس ہیں، جو دن و رات ہر موسم میں دشمن کے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملتان گیریژن میں تقریب کی صدارت کی اور مظفرگڑھ میں فائر پاور مظاہرے کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے قومی اتحاد اور مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے۔