اسلام آباد: ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان آج دو روزہ دورے پر پاکستان آ رہے ہیں۔ یہ ان کا بطور صدر پہلا سرکاری دورہ ہے اور حالیہ اسرائیلی جارحیت کے بعد پہلا غیر ملکی سفر بھی۔
دورے میں سرحدی تجارت، فری ٹریڈ زون، علاقائی سلامتی، اور ایران-پاکستان تعاون پر تفصیلی بات چیت ہو گی۔
لاہور اور اسلام آباد میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں اور متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں، جو دونوں ممالک کے تعلقات میں استحکام کا باعث بنیں گے۔