Get Alerts

قاسم خان کا ہیپاٹائٹس سے قیدیوں کی اموات کا دعویٰ، اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کی تردید

قاسم خان کا ہیپاٹائٹس سے قیدیوں کی اموات کا دعویٰ، اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کی تردید

راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے بیٹے قاسم خان کی جانب سے اڈیالہ جیل میں ہیپاٹائٹس کے باعث 10 قیدیوں کی اموات کے دعوے کو جیل سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا کہنا ہے کہ جیل میں کسی قیدی کا ہیپاٹائٹس یا وائرل بیماری سے متاثر ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، اور تمام قیدیوں کے باقاعدہ ہیپاٹائٹس بی، سی اور ایچ آئی وی ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  "جیل میں معمول کے مطابق تمام قیدیوں کا طبی معائنہ کیا جاتا ہے، اور اگر کوئی قیدی وائرل بیماری میں مبتلا ہو، تو اسے فوراً دیگر قیدیوں سے الگ کر دیا جاتا ہے۔

یہ وضاحت قاسم خان کے اس بیان کے بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اڈیالہ جیل میں ہیپاٹائٹس کی وجہ سے 10 قیدی جاں بحق ہو چکے ہیں، اور خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ان کے والد عمران خان بھی اس بیماری سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے واضح کیا کہ قیدیوں کی صحت کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے اور کسی بھی افواہ یا غیر مصدقہ اطلاع پر عوام کو گمراہ نہ کیا جائے۔

ٹیگز: