Get Alerts

لاہور چلڈرن اسپتال میں پولیو کا مشتبہ کیس، چھ ماہ کی بچی زیر نگرانی

لاہور چلڈرن اسپتال میں پولیو کا مشتبہ کیس، چھ ماہ کی بچی زیر نگرانی

لاہور: صوبائی دارالحکومت کے چلڈرن اسپتال میں پولیو وائرس کا ایک مشتبہ کیس سامنے آیا ہے، جہاں راجن پور سے تعلق رکھنے والی چھ ماہ کی بچی کو فالج جیسی علامات کے ساتھ داخل کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بچی میں فالج کی ابتدائی علامات تین ماہ قبل ظاہر ہوئیں۔

انسداد پولیو پروگرام کے ذرائع کے مطابق متاثرہ بچی کو فی الحال مشاہدے میں رکھا جا رہا ہے، اور اس کا کیس حتمی طور پر پولیو قرار نہیں دیا جا سکتا کیونکہ بروقت نمونے حاصل نہیں کیے گئے تھے۔

پولیو پروگرام کے حکام نے وضاحت کی ہے کہ صرف علامات کی بنیاد پر کسی بھی کیس کو پولیو قرار دینا ممکن نہیں ہوتا۔ بچی کے مکمل طبی معائنے اور نگرانی کے بعد ہی حتمی نتیجہ اخذ کیا جائے گا۔

پنجاب میں انسداد پولیو پروگرام کی انتظامیہ نے اسپتال حکام کو ہدایت دی ہے کہ بچی کو مکمل نگرانی میں رکھا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے۔

ٹیگز: