Get Alerts

ہانیہ عامر کا جڑواں بھائی؟ اعجاز اسلم نے تصویر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا

ہانیہ عامر کا جڑواں بھائی؟ اعجاز اسلم نے تصویر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم نے اداکارہ ہانیہ عامر سے حیرت انگیز حد تک مشابہت رکھنے والے ایک نوجوان کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی۔ ان کی پوسٹ کے بعد یہ دلچسپ موازنہ تیزی سے زیرِ بحث آ گیا۔

اعجاز اسلم نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں ایک جانب ہانیہ عامر اور دوسری جانب اس نوجوان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں سوال کیا کہ کیا یہ ہانیہ عامر کا جڑواں بھائی ہو سکتا ہے؟ انہوں نے ساتھ ہی اس بات کا بھی ذکر کیا کہ دونوں کی شکل و صورت میں غیرمعمولی مماثلت نظر آتی ہے۔

پوسٹ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے دونوں تصاویر کا باریک بینی سے جائزہ لینا شروع کر دیا۔ کئی افراد نے چہرے کے خدوخال، گھنگریالے بال، مسکراہٹ اور ڈمپلز کو دونوں کی نمایاں مشترک خصوصیات قرار دیا، جبکہ متعدد صارفین نے اس مماثلت پر دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے بھی کیے۔

کچھ صارفین نے ہنستے ہوئے یہ قیاس آرائیاں بھی کیں کہ شاید ہانیہ عامر کا کوئی گمشدہ جڑواں بھائی موجود ہو، جبکہ دیگر نے دونوں کی تصاویر کا تقابلی جائزہ شیئر کرتے ہوئے اس مشابہت کو واقعی حیرت انگیز قرار دیا۔

اعجاز اسلم کی یہ ہلکے پھلکے انداز کی پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور ہانیہ عامر سے مشابہ نوجوان سوشل میڈیا پر گفتگو کا مرکز بن گیا، جہاں صارفین اس غیر متوقع مماثلت پر اپنی آرا اور دلچسپ تبصرے شیئر کرتے رہے۔

یاد رہے کہ اعجاز اسلم پاکستان کے سینئر اور تجربہ کار اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، جنہوں نے طویل عرصے سے متعدد کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ دوسری جانب ہانیہ عامر بھی موجودہ دور کی مقبول ترین اداکاراؤں میں شامل ہیں اور اپنی کامیاب ڈرامہ سیریلز کے باعث ملک سمیت بیرونِ ملک بھی بڑی تعداد میں مداح رکھتی ہیں۔

ٹیگز: