Get Alerts

چہرے اور لباس پر تنقید، صنم سعید نے ناقدین کو جواب دے دیا

چہرے اور لباس پر تنقید، صنم سعید نے ناقدین کو جواب دے دیا

لاہور : پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے سوشل میڈیا پر اپنے چہرے اور لباس سے متعلق ہونے والی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسی باتوں کو ٹرولنگ نہیں سمجھتیں۔

ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران صنم سعید نے کہا کہ انہیں اپنے کیریئر میں بہت کم منفی تبصروں کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے مطابق بعض اوقات لوگوں نے انہیں "کوجی" جیسے الفاظ سے مخاطب کیا، تاہم وہ اسے ذاتی تنقید نہیں سمجھتیں۔

اداکارہ نے کہا، "اللہ نے مجھے جیسا بنایا ہے، میں اس پر مطمئن ہوں۔" ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ان کے چہرے پر تبصرہ کرتا ہے تو درحقیقت وہ ان کی تخلیق پر بات کر رہا ہوتا ہے، اس لیے وہ ایسے تبصروں سے متاثر نہیں ہوتیں۔

صنم سعید نے مزید کہا کہ خوبصورتی کا معیار ہر معاشرے میں مختلف ہوتا ہے، جبکہ ان کے چہرے کے نقوش روایتی پاکستانی ہیں، یہی وجہ ہے کہ لوگ اکثر انہیں دیگر پاکستانی اداکاراؤں سے ملتا جلتا سمجھتے ہیں۔

ٹیگز: