نیونیوزکی بندش:سیاستدانوں کی بھی چیئرمین پیمرا کے سیاہ فیصلے کی پرزور مذمت

نیونیوزکی بندش:سیاستدانوں کی بھی چیئرمین پیمرا کے سیاہ فیصلے کی پرزور مذمت

لاہور:نیو نیوز کی بندش کے فیصلے کیخلاف اہل قلم کے ساتھ ساتھ اب سیاستدان بھی سراپا احتجاج بن گئے۔سیاستدانوں نے بھی چیئرمین پیمرا کے سیاہ فیصلے کی پرزور مذمت کر دی .

پاکستانیو کی آواز خاموش کرانے کا فیصلہ جمہوریت کے ماتھے پر بدنما داغ
سیاستدانوں نے بھی چیئرمین پیمرا کے سیاہ فیصلے کی مذمت کر دی ۔اپوزیشن لیڈر سید خورشید نے نیو نیوز کی بندش کے فیصلے کو آمرانہ قرار دیدیا.ان کا کہنا تھا کہ ثابت ہو گیا کہ ملک میں جمہوریت نہیں بادشاہت ہے ،،نیو نیوز کی بندش اس کی واضح مثال ہے۔
پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ نیو نیوز کی بندش ایک المیہ ہے۔  چیئرمین پیمرا ایک صحافی ہیں، نیو نیوز کی بندش کے فیصلے پر ہم کیا تبصرہ کر سکتے ہیں۔
کراچی کے میئر وسیم اختر نے بھی نیو نیوز کے لائسنس کی معطلی کے فیصلے کی پرزور مذمت کی ۔ ان کا کہنا ہے جمہوری دور میں اظہار کی آزادی پر قدغن کسی طور پر درست فیصلہ نہیں
چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے نیو نیوز کا لائسنس معطل کرکے دورآمریت کی یاد تازہ کر دی ۔آزادی صحافت پر یقین رکھنے والا ہر فردان کے اس فیصلے کی پرزور مذمت کر رہا ہے ۔ یقینا تاریخ بھی ان کے اس اقدام کو ایک سیاہ فیصلے کے طور پر یاد رکھے گی ۔ 

مصنف کے بارے میں