حکومت سے مذاکرات کامیاب، گھی ملوں نے پیداوار شروع کر دی

حکومت سے مذاکرات کامیاب، گھی ملوں نے پیداوار شروع کر دی

لاہور: حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد گھی ملوں نے دوبارہ پیداوار شروع کر دی جبکہ ملک بھر میں سپلائی بھی بحال ہو گئی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں کے خلاف پاکستان وناسپتی ایسوسی ایشن کی کال پر گھی ملوں نے پیداوار بند کرنے کے ساتھ سپلائی بند کر دی تھی جس سے مارکیٹ میں گھی اور کوکنگ آئل کی قلت کے خدشات پیدا ہو گئے تھے تاہم پنجاب حکومت کی طرف سے ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی جس کے بعد جمعرات کے روز ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز گھی ملوں نے نہ صرف پیدا وار کا عمل شروع کر دیا بلکہ ملک بھر میں سپلائی بھی بحال کر دی گئی ہے ۔

مصنف کے بارے میں