منی بجٹ اعلان کے بعد پی ڈی ایم نے حکومت کیخلاف خطرے کی گھنٹی بجادی 

PDM, Pakistan Peoples Party, PMLN,

اسلام آباد:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے منی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان حالات میں بھی منی بجٹ لانا عوام کے ساتھ ظلم ہے ،اگر منی بجٹ پیش کیا گیا تو  مہنگائی کا  طوفان برپا ہو جائے گا۔پی ڈی ایم عوام کے تحفظ کیلئے ہر فورم پر حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا کہ یہ منی بجٹ نہیں بلکہ ملکی معیشت کوآئی ایم ایف کے حوالے کرنے کی، سرینڈرڈاکومنٹ ہے ، ملک اورقوم کومعاشی طورپر آئی ایم ایف کے ہاتھوں قتل کرنے کی دستاویزہے۔

انہوں نے کہا منی بجٹ ملکی ،قومی مفادمیں نہیں بلکہ آئی ایم ایف کے کہنےپران کے مفادات کی تحفظ کےلئےپیش کیا جارہاہے،موجودہ،سلیکٹیڈ،وزیراعظم عوام کا نہیں عالمی مالیاتی اداروں کانمائندہ ہے، پی ڈی ایم ہرفورم پر حکومت کا ڈٹ مقابلہ کرےگی۔