جنوبی کوریا کا پہلا فوجی جاسوس سیٹلائٹ مدار میں پہنچ گیا

جنوبی کوریا کا پہلا فوجی جاسوس سیٹلائٹ مدار میں پہنچ گیا

سیول: جنوبی کوریا کا  پہلا فوجی جاسوس سیٹلائٹ (مصنوعی سیارہ) مدار میں پہنچ گیا۔جنوبی کورین سیٹلائٹ اسپیس ایکس فیلکن نائن راکٹ لے کر روانہ ہوا۔

جنوبی کوریا کے محکمہ دفاع کا کہنا تھا کہ لانچ کے بعد سیٹلائٹ کا اوور سیز گراؤنڈ اسٹیشن سے رابطہ قائم ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیس ایکس کے راکٹ کی مدد سے بھیجا گیا جنوبی کوریا کا سیٹلائٹ ایک الیکٹرو آپٹیکل اور انفراریڈ ڈیوائس ہے ، جس کی مدد سے سیٹلائٹ رات کے اندھیرے اور بادلوں کے پار دیکھا جا سکے گا۔

مصنوعی سیارے سے شمالی کوریا پر نظر رکھی جاسکے گی۔ 

واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے 2018 میں ایک فوجی جاسوسی سیٹلائٹ کے لانچ کے بعد جنوبی کوریا نے جاسوسی کی سرگرمیوں پر سے پابندیاں ہٹائیں اور اس سیٹلائٹ کے لانچ کا فیصلہ کیا۔

مصنف کے بارے میں