سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
سورس: File

کراچی: ملک بھر  میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار 100 روپے کا اضافہ ہو گیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 3 ہزار 100روپے اضافے کے بعد 24 قیراط کا سونا 2 لاکھ 23 ہزار 600 روپے فی تولہ ہو گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 2 ہزار 658روپے کے اضافے کے بعد 24 قیراط کے 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 91 ہزار 701 روپے ہو گیا۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 31 ڈالرز کے اضافے سے 2 ہزار 71 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

مصنف کے بارے میں